ETV Bharat / bharat

'کانگریس، ممتا اینڈ کمپنی نے سی اے اے کی مخالفت میں فسادات کروائے' - کانگریس اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

بی جے پی کے قومی صدر و مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام عائد کیاکہ کانگریس اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر لوگوں کو گمراہ کیا اور ملک میں فسادات کرائے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 10:11 PM IST

امت شاہ نے ویشالی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کی مخالفت میں کانگریس۔ ممتا اینڈ کمپنی نے ملک میں فسادات کرائے، یہ لوگ اپنا سیاسی الو سیدھا کرنے کے لیے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں سی اے اے شہریت دینے والا قانون ہے لینے کا نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بہار کے مسلمانوں کو بتانے آئے ہیں کہ سی اے اے سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی، سی اے اے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ستائے ہوئے اور یہاں پناہ لینے آئے لوگوں کو شہریت دینے والا قانون ہے۔

مرکزی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر ملک کو بانٹ کر غلط کیا ہے پاکستان اور بنگلہ دیش میں اقلیتی طبقہ کے مذہب تبدیل کرائے گئے ان کا قتل کیا گیا اس لیے وہاں سے ستائے ہوئے لوگ یہا ں آئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہاتما گاندھی نے 26 ستمبر 1947 کو کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر ہندو اور سکھ بھارت آسکتا ہے اسے نوکری دینا اور پناہ دینا آزاد بھارت کی ذمہ داری ہے۔

شاہ نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کی اس بات کو پنڈٹ جواہر لال نہرو، ڈاکٹر راجندر پرساد، آچاریہ جے بی کرپلانی اور مولانا ابو الکلام آزاد نے بھی دہرایا۔

شاہ نے کہا کہ مودی حکومت سی اے اے کے ذریعہ پسماندہ، ستائے ہوئے لوگوں کو انصاف دے رہے ہیں لیکن کانگریس رہنما راہل گاندھی، راشٹریہ جنتادل کے رہنما لالو پرساد یادو اور ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی اینڈ کمپنی کو اس میں ووٹ دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بات تو متاثرین اور انسانیت کی کرتے ہیں لیکن انہیں اپنے ووٹ بینک کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ہے ۔
انہوں راہل گاندھی، ممتابنرجی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور لالو پرساد یادو سے لوگوں کو گمراہ نہیں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسلم طبقہ کے لوگوں سے شہریت ترمیمی قانون کو پڑھنے کی درخواست کی۔

شاہ نے الزام لگایا کہ جن لوگوں نے چند برس قبل جواہرلال جے این یو میں بھارت مخالف نعرے لگائے تھے انہیں وزیراعظم نریندر مودی نے جیل بھیج دیا لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے ان کے خلاف مقدمہ کرنے سے انکار کر دیا، اور جو بھی ملک مخالف نعرے لگائے گا اسے برداشت نہیں کیاجائے گا۔

بی جے پی رہنما نے اپوزیشن جماعتوں پر پاکستان کی زبان بولنے کا الزام لگاتے ہوئے جلسہ میں موجود لوگوں سے پوچھا کہ آپ ہی بتائیں کہ کیا مودی حکومت نے جموں۔کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹاکر غلط کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کانگریس کہتی تھی کہ آرٹیکل 370 ختم ہوگا اور اجودھیا میں رام مندر بنے گا تو قتل عام ہوگا لیکن دونوں معاملوں پر ملک کی عوام نے اپوزیشن کو جواب دیا ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.