ETV Bharat / bharat

گجرات کی ترقی کا سفر جاری رہے گا: امت شاہ

وزیرداخلہ امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سورت اور احمد آباد میٹرو فیز 2 کی بنیاد رکھنے کے پروگرام میں کہا کہ اہم منصوبوں کے نتیجے میں ترقی کا سفر یقینی طور پر تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔

amit shah at the foundation laying ceremony of surat and ahmedabad metro phase II
ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سورت اور احمد آباد میٹرو فیز 2 کی بنیاد رکھنے کے پروگرام میں وزیرداخلہ اور وزیراعظم
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 9:20 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سورت اور احمد آباد میٹرو فیز 2 کے بنیاد رکھنے کے پروگرام میں حصہ لیا، جس میں انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ دونوں شہروں کے عوام کے لبے گجرات میں سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کی بنیاد رکھنے کو دونوں شہروں کے عوام کے لبے اہم قراد دیا۔

اس موقع پر امت شاہ نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے گجرات کے شہری ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت بخشیں گے، انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کا منصوبہ لوگوں کے سامنے پیش کیا تھا، بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے ریاست کی دو اہم منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔

احمد آباد اور سورت کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان اہم منصوبوں کے نتیجے میں ترقی کا سفر یقینی طور پر تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی نے یہ مثال پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیسے ہوسکتی ہے اور اس میں وہ کامیاب رہے، پھر چاہے یہ گجرات کے دیہی علاقوں کی ترقی یا شہری ہو، چاہے وہ سمندر کنارے ہو یا شہری غریبوں کے لیے 'انفراسٹرکچر' کی تشکیل، چاہے وہ جنگل ہو یا پہاڑی علاقوں پر آباد قبائلی بھائیوں کی ترقی، تمام علاقوں میں ترقی کیسے پہنچ سکتی ہے؟ انہوں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس کے بارے میں غور و فکر کیا، جس کے نتیجے میں گجرات کی ہمہ جہت ترقی ہوئی اور انہوں نے پورے ملک میں گجرات کی ترقی کے سفیر کی حیثیت سے کام کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.