بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق شدت پسند عناصر ملک میں بڑے حملہ انجام دے سکتے ہیں۔
ایجنسیوں کے مطابق شدت پسند گروپ اب جموں و کشمیر کے علاوہ ملک بھر میں کئی اہم مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اس حملے میں ملک کے بڑے بڑے رہنما، ریلوے لائنز، تیل کے ڈیپو اور قدامت پسند جماعتوں کے جڑے افراد شدت پسندوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
پولیس اور فوج کے سبکدوش افسران کو بھی الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے، کیوں کہ انھیں بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
دارالحکومت دہلی کے کئی اہم مقامات جسے انڈیا گیٹ، آرمی بھون، صدارتی محل، پارلیمان، سپریم کورٹ، سروجنی نگر بازاز، چاندنی چوک، پالیکا بازار، لکچھمی نارائن مندر، لوٹس ٹیمپل، لال قلعہ وغیر کو شدت پسند افراد نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ دہلی ایئرپورٹ کے پارکنگ کا علاقہ، دہلی ریلوے اسٹیشن، دہلی یونیورسٹی، ایمس، مالس سینما ہال، ڈیفنس کالج، اکشردھام مندر اور میٹرو اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ وغیرہ کے سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔