وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیامنٹ میں دہلی میں حالیہ پیش آئے فسادات کے تعلق سے کہا کہ” تمام ہلاک شدگان اور زخمی لوگوں کے تئیں میں رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں”۔
پارلیامنٹ میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے وزیر داخلہ کے رد عمل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے اس مسئلے پر بات کرنے کے تعلق سے تاخیر کیوں کی؟ فسادیوں کے خلاف سخت کاروائی اب تک کیوں نہیں کی گئی۔
امیت شاہ نے دہلی فسادات کے تعلق سے کہا کہ ہولی کے پیش نظر ان معاملوں پر بات کرنے میں تاخیر ہوئی کیونکہ اس سے قبل بھی ہولی کے موقع پر کافی معاملات سامنے آئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کے تعلق سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ساتھ ہی ان کی بہتر کارکردگی کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ' 36 گھنٹوں کے اندر دہلی پولیس نے اس معاملے پر کاروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا تھا۔
مزید پڑھیں:'دہلی تشدد روکنے میں مرکز ناکام'
واضح رہے کہ حزب اختلاف نے امیت شاہ کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے بروقت کاروائی نہیں کرنے پر انہیں نشانہ بنایا۔