ڈرائیور نسیم احمد نے بتایا کہ 'وہ ملازمت پر تھے تبھی ایک شخص ان کے پاس آ کر خود کو 'جی وی کے' کا ملازم بتایا اور کہا کہ تم نے میرے خلاف شکایت درج کرائی ہے میں تمہیں بہرائچ میں نوکری نہیں کرنے دوں گا اور مارپیٹ کرنے لگا'۔
مزید پڑھیں:شاہین باغ مظاہرین سے امت شاہ کی ملاقات پر تذبذب برقرار
ڈرائیورز کا مطالبہ ہے کہ مارپیٹ کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وہاں موجود تیماردار وں کا ماننا ہے کہ 102 ایمبولینس کی خدمات متاثر ہونے سے کافی وقت تک مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ ملازمین عوام کی خدمت میں دن رات لگے رہتے ہیں اور ایسے ملازمین کی ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نا کہ انکے ساتھ مار پیٹ۔