ETV Bharat / bharat

'امرناتھ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات دی جائیں گی'

اننت ناگ، سری نگر اور گاندربل اضلاع کے تمام بڑے ہسپتالوں کو امرناتھ یاتریوں کے لیے 24 گھنٹے کی خدمات مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2019, 11:22 PM IST

Amar nath yatri gets all facilities

  • امر ناتھ یاترا بال تل اور پہلگام کے راستوں سے شروع ہوئی۔ بال تل سے 6884 جبکہ پہلگام سے 3065 یاتری گپھا کے لیے روانہ ہوئے۔

    یاترا کے پہلے روز 8403 عقیدت مندوں نے گپھا پر حاضری دی۔

    صوبائی کمشنر بشیر احمد خان نے کہا کہ پانتھہ چوک میں دوہزار یاتریوں کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اضافی ٹرانزٹ کیمپز قائم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایچ ایم ٹی اور زکورہ میں بھی مزید دو ٹرانزٹ کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ ان ٹرانزٹ کیمپز میں ایک ہزار سے زائد امرناتھ یاتریوں کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    سری نگر کے ڈپٹی کمشنر کو کیمپز کی نگرانی کے لیے مجسٹریسی تعاﺅن فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

    بالائی کیمپز میں طبی کیمپز بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں ایم جی ٹاپ، واگبل، پوشہ پتھری و دیگر مقامات شامل ہیں۔

    ان مقامات پر آکسیجن بوتھ، ڈاکٹر، نیم طبی عملہ، دوائیاں اورکریٹیکل کیئر ایمبولینسز کی سہولیات رکھی گئی ہے۔

    اننت ناگ، سری نگر اور گاندربل اضلاع کے تمام بڑے ہسپتالوں کو امرناتھ یاتریوں کے لیے 24 گھنٹے کی خدمات مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ایس ڈی آر ایف کی 31 ٹیمیں 20 مقامات پر پہلے ہی تعینات کی گئی ہے جن میں 556 افراد یاتریوں کی خدمت کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔

    محکمہ سیاحت نے گھپا کے روٹ پر 31 شیلٹر شیڈ قائم کیا ہے۔

    صوبائی کمشنر نے اننت ناگ اور گاندربل کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹینٹ، ڈانڈ، خچر والوں اور سہولیات حاصل کرنے والے دیگر افراد کو بارکوڈ پاسورڈ جاری کریں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.