ETV Bharat / bharat

بھارت میں 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر - کورونا وائرس

بھارت میں کورونا انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 90 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1100 سے زیادہ افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

بھارت میں 90 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 9:55 AM IST

Updated : Sep 10, 2020, 1:51 PM IST

پہلی بار کورونا کے 95 ہزار سے زیادہ نئے معاملے ، 1172اموات درج کی گئی ہیں۔

دو دن تک کمی کے بعد ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

بھارت میں کورونا انفیکشن
بھارت میں کورونا انفیکشن

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 95 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔

جس کی وجہ سے متاثرہ افراد تعداد 44.65 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اس عرصے کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 1،172 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 95،735 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 44،65،864 ہوگئی ہے۔

اس دوران 1،172 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 75،062 ہوگئی۔

بھارت میں کورونا انفیکشن
بھارت میں کورونا انفیکشن

اس دوران ، 72،939 مریض صحت مند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34،71،784 ہوگئی ہے۔

فعال معاملے 21،624 اضافے سے 9،19،018 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کے مقابلے انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

ملک میں فعال معاملوں کی تعداد 20.58 فیصد اور بازیابی کی شرح 77.74 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.68 فیصد ہے۔

ملک میں کوویڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹرا میں فعال معاملوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 9،291 بڑھ کر 2،53،100 ہو گئی ہے اور380 ہلاکتوں سے اموات کی تعداد 27،787 ہوگئی ہے ۔

اس مدت کے دوران ، 13،906 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،86،462 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 502 کا اضافہ ہوا ، فعال معاملے بڑھ کر 97،271 ہوگئے۔

ریاست میں اب تک 4،634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 4،25،607 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2،552 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 99،489 فعال معاملے ہیں۔

ریاست میں اموات کی تعداد 6،808 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3،15،433 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا انفیکشن

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ، اترپردیش میں بھی اس عرصے کے دوران 772 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کی وجہ سے 64028 فعال معاملے اور 4112 اموات ہوئیں جبکہ 2،16901 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔

تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 49203 ہوگئی ہے اور 8،090 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں، ریاست میں 423231 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

تلنگانہ میں 32106 کورونا کے فعال معاملے ہیں اور 927 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 117143 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔

اوڈیشہ میں ، فعال معاملون کی تعداد 29255 ہوگئی ہے اور 580 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 105295 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں ، فعال معاملوں کی تعداد 24616 ہوگئی ہے اور 384 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 70917 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں ، اس عرصے کے دوران 1396 تک فعال معاملوں میں اضافہ کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 23773 ہوگئی ہے۔

وہیں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 4638 ہوگئی ہے اور اب تک 172763 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23341 فعال معاملےہیں اور 3730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 162992 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ، پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد 17065 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 50558 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 2061 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

گجرات میں 16296 فعال کیسز ہیں اور 3149 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 88688 افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔

بہار میں 15626 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں 775 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 135791 افراد بھی اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:'ہر طبقے کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر'

ابھی تک کورونا کی وبا سے ، مدھیہ پردیش میں 1640 ، راجستھان میں 1178 ، ہریانہ میں 882 ، جموں و کشمیر میں 832 ، جھارکھنڈ میں 512 ، چھتیس گڑھ میں 477 ،آسام میں 396، اتراکھنڈ میں 372 ، پدوچیری میں 347 ، گوا میں 262، تریپورہ میں 173 ، چنڈی گڑھ میں 80 ، ہماچل پردیش میں 63 ، انڈمان اور نکوبار جزیروں میں 51 ، منی پور میں 40 ، لداخ میں 35 ، میگھالیہ میں 19 ، ناگالینڈ میں 10 ، اروناچل پردیش میں نو ، سکم میں سات اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Last Updated : Sep 10, 2020, 1:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.