جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان کے سی تیاگی نے واضح کیا ہے کہ جے ڈی یو کا اتحاد بی جے پی کے ساتھ صرف بہار تک ہی محدود ہوگا، جبکہ دیگر ریاستوں میں پارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
کے سی تیاگی کے مطابق دیگر ریاستوں میں اپنے دم پر انتخابات لڑنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو ریاستی صدور اور کارکنان کے ساتھ مل کر آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔
کے سی تیاگی کا کہنا ہے کہ لکشدیپ میں پارٹی کے صدر نے پہلے ہی تنہا لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بقیہ ریاستوں جیسے شمال مشرقی، جھارکھنڈ، اترپردیش، کرناٹک، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
کے سی تیاگی نے مسئلۂ کشمیر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا دفعہ 370 یا 35 اے کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ فرقہ وارانہ اتحاد کو نقصان پہنچائے گی۔