مقابلے میں ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 352 رن بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا ہے، جس کے جواب میں آسٹریلیا 316 رن ہی بناسکا۔
بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شیکھر دھون اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کیلئے 127 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔ تاہم 57 رن بناکر روہت شرما کلٹر نائل کے شکار ہوگئے۔
اس کے بعد شیکھر دھون 117 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا آئے اور انہوں نے بھی لگاتار اننگز کھیلی۔ پانڈیا 27 گیندوں میں 48 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے بعد دھونی نے بھی بہتر مظاہرہ کیا اور 14 گیندوں میں 27 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی 82 رن بناکر آخری اوور میں آوٹ ہوئے ۔ علاوہ ازیں کے ایل راہل نے تین گیندوں پر 11 رن بناکر ٹیم کے اسکور کو 352 تک پہنچادیا ۔