روہت کنسل نے کہا کہ پیر کے روز بارہ بجے دن سے وادی کے دسوں اضلاع میں موبائل خدمات بحال کر دی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق پری پیڈ موبائل صارفین کو تھوڑے اور انتظار کرنے پڑ سکتے ہیں۔
روہت کنسل نے کہا کہ اب وادی میں سیاحوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی، انھیں انٹرنیٹ سہولیات فراہم کی جائے گی۔
دراصل پانچ اگست سے ہی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے بعد وادی میں موبائل سروس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔