اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں محکمے آبکاری کی جانب سے شراب کی دوکانوں کی اچانک چیکنگ کی گئی۔
چیکنگ کا مقصد شراب کی دوکانوں کو من مانی قیمت پر شراب کی فروختگی سے روکنا ہے۔
چیکنگ کے دوران روہیلا پور بیئر کی دکان پر فروخت ہونے والی شراب طے شدہ قیمت سے زیادہ وصول کرتاہوا پایا گیا ۔
آبکاری ٹیم نے متعلقہ دکان کو سیل کرتے ہوئے لائسنس بھی معطل کردیا ۔
ضلع آبکاری افسر راکیش بہادر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں اگر کسی بھی شراب کی دکان اور بیئر شاپ میں طےشدہ قیمت سے زیادہ شراب کی فروخت کی جائے گی ان کے خلاف اسی طرح کی سخت کارروائی کی جائے گی۔