ETV Bharat / bharat

نابالغہ نے پانچ لوگوں کا قتل کیا - الاباما

امریکہ میں نابالغ لڑکی نے گھر کے پانچ لوگوں کو پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

نابالغہ نے پانچ لوگوں کا قتل کیا
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 1:11 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:57 AM IST

امریکی ریاست الاباما میں ایک 14 برس کی لڑکی نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ المناک واقعہ الاباما ریاست کے الکمنٹ شہر میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دونے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

نابالغہ نے پانچ لوگوں کا قتل کیا
نابالغہ نے پانچ لوگوں کا قتل کیا

علاقائی پولیس چیف نے سماجی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ اپنے خاندان کے پانچ افراد کوقتل کرنے والی لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا، جس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ لڑکی نے قتل کے جرم کا اعتراف کیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی نے فائرنگ کے لیے نو ملی میٹر والی پستول استعمال کی تھی۔

خیال رہے کہ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکہ میں ہر برس گھریلو جھگڑوں پر فائرنگ کے اوسطاً 36 ہزار واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.