ETV Bharat / bharat

اکشے کی نظرثانی کی عرضی، سماعت سے جسٹس بوبڈے الگ ہوئے - نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے دارالحکومت نئی دہلی میں نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمے کے مجرم اکشے کی نظر ثانی کی عرضی کی شنوائی سے خود کو الگ کر لیا۔

اکشے کی نظرثانی کی عرضی، سماعت سے جسٹس بوبڈے الگ ہوئے

author img

By

Published : Dec 17, 2019, 4:24 PM IST

جسٹس بوبڈے، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی خصوصی بینچ نے جیسے ہی سماعت شروع کی، چیف جسٹس بوبڈے نے سامنے رکھی فائل اٹھائی اور گذشتہ حکم پڑھنا شروع کیا۔

ان کی نظر ایک جگہ رک گئی اور انہوں اپنی بائیں جانب بیٹھے جسٹس بھوشن سے مشورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں ان کے بھتیجے ارجن بوبڈے نے متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے پیروی کی تھی۔ حالانکہ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہوں نے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت کیے لیے الگ سے بینچ تشکیل دیں گے اور کل صبح 10:30 بجے نئی بینچ سماعت کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.