ETV Bharat / bharat

گیارہویں محرم کو اکھاڑا جلوس

کریم گنج محلے سے نوجوان اکھاڑا کمیٹی نے سنہ 1956 سے اکھاڑا نکالنے کی ابتدا کی تھی۔ حسب روایت اس بار بھی جوش و خروش کے ساتھ اکھاڑا نکالا گیا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 11:29 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST

بہار میں گیا شہر کے کریم گنج میں نوجوان اکھاڑا کمیٹی کے زیر اہتمام محرم کی گیارہویں تاریخ کو اکھاڑا جلوس نکالا گیا۔

گیارہویں محرم کو اکھاڑا جلوس

اس موقع پر روایتی کھیل اور اس سے متعلق مقابلوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ اکھاڑے میں بینڈ باجے کی دھن پر نوجوانوں نے لاٹھی ڈنڈوں اور تلواروں سے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔

کریم گنج محلے سے نوجوان اکھاڑا کمیٹی نے سنہ 1956 سے اکھاڑا نکالنے کی ابتدا کی تھی۔ حسب روایت اس بار بھی جوش و خروش کے ساتھ اکھاڑا نکالا گیا۔

کریم گنج سے نکالے جانے والے اکھاڑے سے قبل ایک پروگرام کاانعقاد ہواجس کا آغاز وندے ماترم سے ہوا۔

ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے روایتی کھیل 'گدکا' کھیل کر اکھاڑے کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر باہمی ہم آہنگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ ایک بہترین مثال ہے کہ ہندو مسلم باہمی تعاون کے ساتھ مل کر پر امن طریقے سے پروگرام کو تشکیل دیتے ہیں۔

Intro:بدھ کے روزریاست بہار کے گیا شہر کے کریم گنج میں نوجوان اکھاڑا کمیٹی کے زیراہتمام محرم کو لیکر اکھاڑا جلوس نکالا گیا۔ گیا ضلع میں گیارہ محرم کو اکھاڑا جلوس نکالا جاتاہے ۔جس میں روایتی کھیل اور اس سے جڑے مقابلوں کا مظاہرہ ہوتا ہے ۔اکھاڑے میں لاکھوں کے بینڈ باجے لائے جاتے ہیں اور گھنٹوں اسکی دھن پر نوجوان لاٹھی ، ڈنڈوں اور تلواروں سے اپنے فن کامظاہرہ کرتے کربلا تک پہنچتے ہیں۔Body:کریم گنج محلہ سے نوجوان اکھاڑا کمیٹی کی جانب سے 1956 سے اکھاڑا نکالنے کی روایت شروع ہوئی تھی اور حسب روایت اس بار بھی اکھاڑا جوش وخروش کے ساتھ نکالا گیا ہے . کریم گنج سے نکالے جانے والے اکھاڑے سے قبل ایک پروگرام کاانعقاد ہواجس کا آغاز وندے ماترم سے ہوا ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر وریندر کمار عرف گنیش پاسوان ، ڈپٹی میئر موہن سریواستو ، سول لائنس تھانہ انچارج ادے کمار ، وارڈ کونسلر ابرار احمد ، قیصر شرف الدین، چنوں خان ، فتح پور تھانہ انچارج ابوذر حسین انصاری تھے۔ اس سے قبل میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 26 کے کونسلر ابرار احمد نے آنے والے مہمانوں کا استقبال شال پیش کرکے کیا۔ ڈپٹی میئرموہن شریواستو نے روایتی کھیل گدکا کھیل کر اکھاڑے کے کھیل کاآغاز کیا ۔Conclusion:ڈپٹی میئر نے کہا کہ گیا میں محرم کو پُرامن طریقے سے منایا گیا اور ضلع بھر میں تعزیہ جلوس واکھاڑے نکالے گئے ہیں ۔ باہمی ہم آہنگی یہاں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ ایک بہترین مثال ہے کہ ہندو مسلم باہمی تعاون کے ساتھ مل کر پرامن طریقے سے پروگرام کو تشکیل دیتے ہیں۔ اس موقع پر محمد جاوید خان، محمد جمشید خان، محمد نہال احمد سمیت متعدد افراد موجود تھے
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.