ETV Bharat / bharat

بھارتی معیشت نچلی سطح پر: ابھیجیت بنرجی

ہند نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کو 2019 کا اقتصادیات کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔ بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمر کو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوبل حاصل کرنے کے بعد بھارت کی معیشت پر ابھیجیت بنرجی نے سخت بیان دیا ہے۔

بھارت کی معیشت پر ابھیجیت بنرجی کا بیان
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 11:49 AM IST

Updated : Oct 15, 2019, 1:12 PM IST

نوبل انعام جیتنے کے بعد ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ بھارتی معیشت متزلزل حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملکی معیشت جلدی پٹری پر نہیں آسکتی ہے۔ موجودہ (نمو) کے اعداد و شمار کو دیکھنے کے بعد (مستقبل قریب میں معیشت کی بحالی کے بارے میں) کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کب تک بہتر ہوگا۔

Ajit Banerjee's Statement on India's Economy
بھارت کی معیشت پر ابھیجیت بنرجی کا بیان

انھوں نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران کہا کہ گذشتہ پانچ چھ برسوں میں ہم نے کچھ ترقی تو دیکھی لیکن اب موجودہ حالت دیکھ کر امید ختم ہوتی جارہی ہے۔

ابھیجیت بنرجی نے مزید کہا کہ انھوں نے زندگی میں کبھی ایسا سوچا نہیں تھا کہ انھیں اتنی جلد نوبل انعام دیا جائے گا۔

بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمر کو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام

واضح رہے کہ ابھیجیت بنرجی کو دنیا میں غربت کے خاتمے کے اقدامات کے لیے تحقیق پر نوبل ملا ہے۔ بنرجی کے ساتھ جن دو افراد کو نوبل ملا ہے ان میں ایشتر ڈوفلو ان کی اہلیہ ہیں۔ وہیں مائیکل کریمر ان کے ساتھی ہیں۔

موجودہ وقت میں وہ میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اقتصادیات کے فورڈ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پروفیسر ہیں۔

یاد رہے کہ نوبل انعام یافتگان کو 9 ملین سویڈش کرونور دیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ بنرجی نے بھارت میں کلکتہ یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد 1988 میں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

قابل ذکر ہے کہ ابھیجیت بنرجی کی پیدائش ممبئی میں 21 فروری 1961 کو ہوئی۔ ان کی ماں کا نام نرملا بنرجی اور والد کا نام دیپک بنرجی ہے۔ ماں نرملا سینٹر فار اسٹڈیز ان سوشل سائنسز میں اقتصادیات کی پروفیسر رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے والد دیپک کلکتہ کے پریسیڈینسی کالج میں محکمہ اقتصادیات کے صدر تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 15, 2019, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.