پانچ روز قبل امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو کورونا مثبت ہونے کے بعد ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جبکہ ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی کو گھر میں ہی آئسولیٹ کیا گیا تھا۔
حالانکہ اس وقت ایشوریہ اور آرادھیا میں کورونا وائرس کی علامات نہیں تھیں لیکن کل ایشوریہ میں اس مہلک وائرس کی علامات پائی گئی جس کے بعد ماں بیٹی کو بھی ناناوتی ہسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔
چند روز قبل بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ناناوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک کو بھی ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا جبکہ ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا تھا۔
گزشتہ سنیچر کو ابھیشیک بچن نے اپنے والد اور خود کے کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع ٹویٹر کے ذریعے دی تھی۔