جنوبی قندھار میں صوبہ کے معروف ضلع میں طالبان کے کمین گاہ پر فضائیہ کے حملے میں مجموعی طور سے 25 طالبان ہلاک ہو گئے۔
خیال رہے کہ یہ اطلاع صوبائی پولیس کے سربراہ توحیدالدین خان نے دی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ فضائی حملہ نیٹو کی قیادت والے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے طیاروں نے سنیچر کو علی الصبح کیا، جس میں 25 جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ طالبان نے حالیہ دنوں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ اس حملے کے تعلق سے طالبان کی جانب سے کسی طرح کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔