ایئرلائن نے آج بتایا کہ ممبئی سے اورنگ آباد پہنچنے کے بعد یہی پرواز راجستھان کے شہر اودے پور تک جائے گی، اور واپسی کی پرواز اودے پور سے اورنگ آباد ہوتے ہوئے ممبئی پہنچے گی۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل اجنتا اور ایلورا کی گپھائیں ہونے کی وجہ سے وہاں سیاحوں کے بڑی تعداد میں آنے کا امکانات ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پرواز ہفتے میں تین دن بدھ، جمعہ اور اتوار کو اپنی خدمات مہیا کرئے گی۔
ساتھ ہی محلوں کے شہر کے طور پر مشہور اودے پور میں بھی بے حد سیاح آتے ہیں۔ دونوں شہروں کے آپس میں جڑ جانے سے سیاحوں کو اضافی متبادل مل جائےگا۔