ETV Bharat / bharat

کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا

آل انڈیا ایگریکلچرل ورکرز یونین نے مرکزی حکومت کی جانب سے مالی بجٹ 2020-21 سے ناخوش ہو کر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

protest nation wide
protest nation wide
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 10:33 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:16 AM IST

آل انڈیا ایگریکلچرل ورکرز یونین نے دو اپریل سے قومی سطح پر احتجاج شروع کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل پر توجہ نہیں دی ہے، اور مرکزی بجٹ بھی کسانوں کے خلاف ہے۔

اے آئی اے ڈبلیو یو کا دعوی ہے کہ ان کے ساتھ ملک بھر سے 71 لاکھ لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ یونین نے اپنی اس میٹنگ میں بجٹ کو اہم ایشو بنایا ہے۔

میٹنگ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر اے وجئے راگھون نے کہا 'مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا رواں سال کا مالی بجٹ کاروباری طبقے کی حمایت میں ہے اور عام لوگوں کے خلاف ہے'۔

کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا

اے وجئے راگھون نے کہا 'اس بجٹ میں گاؤں کے لوگوں کا اور معاشی طور پر کمزور طبقات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے، بجٹ سے موجودہ معاشی بحران اور زرعی پریشانی کو دور نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس بجٹ کا مقصد مالی خزانہ کے مفاد کو آگے بڑھانے اور عوام کے بارے میں نہیں سوچنا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
تاریخ میں آج کا دن
'پاکستان زندہ باد' کہنے والی لڑکی کی ضمانت رد

انہوں نے کہا 'سنہ 2019-20 کے بجٹ میں منریگا کے لئے الاٹمنٹ 71،001 کروڑ روپئے تھا، جو اس سال کے بجٹ میں کم ہوکر 61،500 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمتوں اور ترقی میں ایس سی / ایس ٹی اور او بی سی کے تحفظات پر غور کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ اور اس معاملے پر حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.