موٹیرا اسٹیڈیم کا افتتاح 24 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے بننے کے بعد اس علاقے کو چار چاند لگ گیا ہے جس کے بعد مقامی افراد خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔
اسے میں موٹیرا علاقے میں رہنے والے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ان کے علاقے میں اتنا بڑا اسٹیڈیم بن کر تیار ہو چکا ہے جس کے سبب یہ علاقہ بہت خوبصورت نظر آنے لگا ہے۔
مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں کبھی کچی سڑک تھی وہاں اب خوبصورت پکی سڑکیں بن گئیں ہیں، دیواروں پر رنگ روغن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے آج گجرات ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسی وجہ سے گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بنایا گیا ہے اور اس پر بے تحاشہ خرچ بھی کیا جارہا ہے۔
وہیں اسٹیڈیم کے باہر اسٹیڈیم کو دیکھنے آئے بچوں نے کہا کہ انھیں بہت اچھا لگ رہا ہے یہ اسٹیڈیم دیکھ کر بس انھیں کسی بھی طرح اندر جانا چاہتا ہے لیکن فی الحال اجازت نہیں ہے۔