مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک بار پھرانہوں نے منتازع بیان دیا ہے۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھوپال کے ٹی ٹی نگر میں آدرش نو درگا مندر میں چل رہے رام کتھا پروگرام کو سننے کے لیے پہنچی تھیں۔ اس موقعے پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ 'جب تک رام مندر کی تعمیر نہیں ہوجاتی ہے، اس وقت تک انھیں کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دفعہ 370 ہٹنے کے بعد متحدہ بھارت کا خواب پورا ہوا ہے، اس کے بعد رام مندر کی تعمیر بھی جلد ہوگی۔'
پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بھوپال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے مقابلے میں کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ کو ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس کی اہم ملزمہ ہیں اور فی الحال وہ ضمانت پر رہا ہیں۔