دوبئی میں مقیم کاروباری فیضل جو کورونا وائرس سے جلد ہی ٹھیک ہوئے ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے۔
ویڈیو میں فیضل نے کہا کہ 'یہ وقت ہے کہ ملک کے لیے اپنی ذمہ داری سمجھیں۔' فیضل نے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر اور تیمارداری کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'جیسے ہی میری کورونا وائرس رپورٹ پازیٹیو ائی میں نے لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا۔ شروعات میں جب میرا علاج ہو رہا تھا تب 14 دن وہاں گزارنا مشکل لگ رہا تھا۔ لیکن گھبرانے جیسی کوئی بات نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں کہ سرکاری ہسپتال کی خدمات اچھی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ یہ وہی وقت ہے کہ ہم حکومت کی حمایت کریں۔ 'ہم نے دوسری ممالک کی حالت دیکھی ہے ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ ہمارے ملک کو ایسی صرت حال سے نہ گزرنا پڑے۔ ابھی حالات قابو میں ہیں۔ ہم لوگوں کو ایسا موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔ جے ہند جے بھارت۔'