ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ڈاکٹر موہت ککڑ جو ماتھرداس ماتھر ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود ہی متاثرہ ہوگئے تھے، لیکن جب وہ بدھ کے روز کوروناوائرس سے صحتیاب ہوئے تو انہوں نے مریضوں کے لیے اپنا پلازما عطیہ دیال
خیال رہے کہ ڈاکٹر موہت ککڑ شعبہ میڈیسن میں کے کامیاب ڈاکٹر ہیں اور فی الحال وہ شعبہ امراض قلب میں کام کرتے ہیں، وہ کوروناوائرس کے آئی سولیشن وارڈ اور کورونا اوپیڈی میں ڈیوٹی پر تھے، جہاں مریضوں کو علاج کرتے ہوئے وہ کورونا مثبت ہوگئے تھے، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری، انہوں نے گھر میں کوارنٹین کی مدت مکمل کی، اور پھر ہسپتال دوبارہ کام پر واپس آئے۔
خیال رہے کہ جودھ پور کے ماتھرداس ماتھر ہسپتال میں پلازہ تھریپی کی اجازت ملنے کے بعد وہ بھی رضاکارانہ طور پر آگے آئے اور اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔
ڈاکٹر موہت ککڑ کا کہنا تھا کہ پلازما دینے میں کوئی حرج نہیں ہے کوئی بھی مثبت مریض جو ٹھیک ہوچکا ہے وہ کسی بھی دوسرے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ دے سکتا ہے
انہوں نے یہ بھی خود میں ایک ایسی خدمت بھی ہے، جس کے ذریعہ ہم لوگوں کی زندگیاں بچاسکتے ہیں۔
آئی سی ایم آر نے ماضی میں ماتھرداس ماتھر ہسپتال کو پلازمہ تھریپی کا ٹرائل شروع کرنے کی اجازت دی تھی، اس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کوروناوائرس سے ٹھیک ہوئے مریضوں سے رابطہ کیا اور ان کا پلازمہ جمع کرنا شروع کردیا۔
ڈاکٹر موہت ککڑ کے علاوہ ڈاکٹر کپل نے بھی اپنا پلازمہ کا عطیہ کیا ہے، تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر پلازمہ تیار رہے گا تو، ضرورت پڑنے پر فوری طور پر مریض کو دیا جاسکتا ہے۔