تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راجکوٹ سول ہسپتال کمپاؤنڈ میں واقع 'کے ڈی چلڈرن ہسپتال' میں پیش آیا۔ مرنے والے 111 بچوں میں سے 96 بچے ولادت سے پہلے نامکمل اور کم وزن کے تھے۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ ہسپتال میں این آئی سی یو کا کام نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اتنی زیادہ اموات پر صحت کا نظام اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا۔
بتا دیں کہ ہسپتال میں این آئی سی یو ہے لیکن یہ موثر نہیں ہے۔ گزشتہ دسمبر میں ایک اندازے کے مطابق 386 بچے داخل ہوئے تھے۔ جن میں سے 111 فوت ہوگئے ہیں جو پچھلے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔ پورے سال میں سب سے زیادہ اموات دسمبر میں ہوئی ہے۔