اس سلسلے میں بی جے پی کے ایک اور رہنما کا نام سامنے آیا ہے۔ آسام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شیلادتیہ دیو نے کہا"میں پرگیہ ٹھاکر کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ اس نے سچ کہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا' گاندھی نے ہندوؤں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔ اسی لئے بہت سارے حامیوں نے گاندھی کی مخالفت کی۔ گوڈسے شاید تھوڑا سا جارحانہ ہوگئے ہوں اور اسے نوواکھالی میں لاکھوں ہندوؤں کے قتل کا غم تھا۔ تقسیم کے بعد، بھارتی حکومت نے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کو بہت مدد فراہم کی، اس کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان پہنچا۔ گاندھی کو یہ سب کرنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی تھی۔ "
انہوں نے مزید کہا، "گوڈسے نے سوچا ہوگا کہ صرف ایک گولی مہاتما گاندھی کو روک سکتی ہے، لہٰذا اس نے مہاتما گاندھی کو مار ڈالا۔"
انہوں نے پرگیہ ٹھاکر کو محب وطن کہا۔ پھر کہا،"میں بھی محب وطن ہوں اور گوڈسے بھی محب وطن تھا۔