افغانستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق افغانسان نے کابل کی جیل میں مقید 100 طالبانی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ 'ان قیدیوں کو پل چرخی جیل سے رہا کیا گیا ہے'۔
ذرائع نے اپنی رپورٹ میں افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کے حوالے سے کہا ہے کہ 'قید یوں کی رہائی ایک پیچیدہ عمل ہے جو صدر کے اختیارات کے تحت آگے بڑھ رہا ہے'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ '950 دیگر قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا تاکہ ہم كورونا وائرس سے لڑ سکیں اور امن عمل کو آگے بڑھا'۔
واضح رہے کہ طالبان افغانستان سے امریکہ کے ساتھ ہوئے معاہدے کی بنیاد پر پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ افغانستان حکومت 1500 قیدیوں کی بالترتیب رہائی پر رضامند ہے۔