ETV Bharat / bharat

افغانستان کے نام کئی ریکارڈس درج

گذشتہ روز افغانستان نے آئر لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں 3 وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بناکرنیا ریکارڈ قائم کیا ۔

afghanistan
author img

By

Published : Feb 24, 2019, 12:12 PM IST

افغانستان اور آئر لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا ، جس میں افغانستان کے سلامی بلے باز حضرت اللہ ززائی نے 62 گیندوں میں 16 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے ۔اس میچ میں کئی ریکارڈس درج ہوئے۔

افغانستان نے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنایا۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بناکر ریکارڈ درج کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے نام درج تھا۔ آسٹریلیا نے 6 ستمبر سنہ 2016 میں سری لنکا کے خلاف 3 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔

ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ اس میچ میں افغانستان ٹیم کی جانب سے 22 چھکے لگائے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے نام تھا ان دونوں ٹیموں نے ایک اننگ میں 21،21 چھکے لگائے تھے۔

undefined

حضرت اللہ ززائی نے تنہا 16 چھکے لگائے اس سے قبل یہ ریکارڈ ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے ایک اننگ میں 14 چھکے لگائے تھے۔

حضرت اللہ ززائی نے بین الاقوامی ٹی 20 میں افغانستان کی جانب سے بہترین اسکور بنایا جبکہ عالمی سطح پر ایرون فنچ کے بعد دوسرا بہترین ذاتی اسکور ہے۔ حضرت اللہ ززائی نے 62 گیندوں میں 162 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ایرون فنچ ٹی 20 میں 172 رنوں کے ذاتی اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

بین اقوامی ٹی 20 میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی افغانستان نے اپنے نام کر لیا ہے۔

حضرت اللہ ززائی اور عثمان غنی نے پہلے وکٹ کے لیے 17.3 اوورز میں 236 رنز بنائے جو ایک ریکارڈ ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.