سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور نئی دہلی کے ایمس کے بزرگوں کی صحت کے شعبے کے ساتھ ایڈوائزری تیار کی ہے، جس پر کووڈ 19 کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی مدت میں تمام بزرگ شہریوں اور اُن کی دیکھ بھال کرنے والوں کے ذریعے عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کے نام ایک خط میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں سکریٹری آر سبرا منیم نے کہا ہے کہ' وہ بزرگ شہری، جو 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں اور خاص طور پر وہ لوگ، جو کسی قسم کی بیماری سے متاثر ہیں، وہ بزرگ کووڈ 19 کے انفیکشن سے جلد متاثر ہوسکتے ہیں'۔
انہوں نے چیف سکریٹریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس ایڈوائزری کو تمام اضلاع میں، بزرگ شہریوں کے لیے کام کرنے والے تمام اداروں میں اور اس شعبے کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے وسیع طور پر مشتہر کریں۔