ETV Bharat / bharat

ادھیررنجن چودھری کا وزیر اعظم کو مکتوب: ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ - شہریت ترمیمی ایکٹ

لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور بہرام پور سے ممبر پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھ کر اترپردیش میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے سلسلے میں قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) کے تحت گرفتار ڈاکٹر کفیل کی رہائی کی درخواست کی ہے۔

ادھیررنجن چودھری کا وزیر اعظم کو مکتوب: ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 9:17 PM IST

ادھیر رنجن چودھری نے اپنے خط میں کہا کہ' ڈاکٹر کفیل کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے اور'رام راجیہ' میں ناانصافی، امتیازی سلوک اور انتقامی کارروائی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر کفیل احمد خان کو 'راسوکا' کے تحت ترمیم شدہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ متھرا ضلع جیل میں بند ہیں۔

ادھیررنجن چودھری کا وزیر اعظم کو مکتوب: ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ
ادھیررنجن چودھری کا وزیر اعظم کو مکتوب: ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ

خط میں چودھری نے کہا ہے کہ' میں نے اپنی جماعت کی طرف سے پارلیمان کے باہر اور اندر سی اے اے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم میرے یا پھر ملک بھر میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کررہے لاکھوں افرادکے خلاف 'راسوکا' نہیں لگایا گیا ہے۔

تو پھر ڈاکٹر کفیل کے خلاف 'راسوکا' کیا مطلب ہوتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے ڈاکٹر کفیل کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی فورموں سے بھی ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کی آواز بلند ہورہی ہے'۔

انہوں نے مزید کہاکہ'مجھے یقین ہے کہ رام راجیہ میں ناانصافی، امتیازی سلوک اور انتقام کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لیے پرینکا گاندھی کا یوگی کوخط

خیال رہے کہ اس سے قبل کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام خط لکھ کر ڈاکٹر کفیل احمد خا ن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی ناانصافی اور زیادتی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.