ETV Bharat / bharat

ٹی ایم سی کے کئی رہنما کانگریس میں شامل ہوں گے: ادھیر رنجن - مغربی بنگال کانگریس کے آفیشل ٹویٹر پیج

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جن لوگوں کو ترنمول کانگریس میں پریشانی کا سامنا ہے، انہیں اصل کانگریس پارٹی میں واپس آنا چاہیے۔

ٹی ایم سی کئی رہنما کانگریس میں ہوں گے شامل: ادھیر رنجن

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:41 AM IST

مغربی بنگال کانگریس کے چیف ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں جن رہنماؤں کو مشکلات کا سامنا ہے وہ کانگریس میں واپس آسکتے ہیں۔

وزیر مملکت اور ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما سویندو ادھیکاری مشرقی اور مغربی میدنا پور اضلاع میں پارٹی کے بینر کے بغیر عوامی جلسہ کررہے ہیں، جس کے بعد ادھیر رنجن چودھری کا کا تبصرہ سامنے آیا ہے۔

چودھری کا یہ تبصرہ اس لیے اہم ہے کہ بنگال کے اقتدار سے طویل عرصے سے دور رہنے والی کانگریس ریاست میں 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔

مغربی بنگال کانگریس کے آفیشل ٹویٹر پیج پر چودھری نے یاد دلایا کہ ترنمول کانگریس کی پیدائش کانگریس پارٹی سے ہوا ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کی کوئی سیاسی شناخت نہیں ہے، اگر کسی کو ترنمول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کانگریس پارٹی کے دروازے اس کے لیے کھلے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.