ETV Bharat / bharat

یوگا کرنے والا کبھی گھبراتا نہیں: مودی

کورونا وائرس وبأ کے دوران دنیا بھر میں آج چھٹا بین الاقوامی یوم یوگا منایا جارہا ہے، اس وبأ کے پیش نظر آج یوم یوگا کے موقع پر عوامی مقامات پر لوگ یوگا کے لیے جمع نہیں ہوں گے۔

IMAGE
IMAGE
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 10:09 AM IST

عالمی یوم یوگا کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یوگا کرنے والا ہمیشہ مستعد رہتا ہے اور پریشانی میں کبھی گھبراتا نہیں ہے۔

انہوں نے اس موقع پر عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یوم یوگا اتحاد کا دن ہے اور ہمیں آپس میں اتحاد قائم رکھنا چاہیے۔

  • پی ایم مودی نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر ہم اپنے خاندان اور سماج کی شکل میں متحد ہوکر آگے بڑھیں گے۔ ہم کوشش کریں گے ' گھر پر یوگا اور اہلخانہ کے ساتھ یوگا' کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
  • اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند نے کہا تھا 'ایک اچھا انسان وہ ہے جو ناموزوں حالات میں بھی اپنے آپ کو سنبھال کر رکھتا ہے اور انتہائی تیز رفتار زندگی میں بھی بڑے سکون سے رہتا ہے یہ کسی بھی شخص کی ایک بہت بڑی طاقت ہے'۔
  • آپ ورزش کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کر لیجیے اور 'انولوم وِلوم' کے ساتھ ساتھ ورزش کی دوسری ٹیکنک کو بھی سیکھیے۔
  • انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبأ خاص طور پر ہمارے اعضائے تنفس پر اثر انداز ہوتا ہے ہمارے اعضائے تنفس کو مظبوط کرنے کے لیے سانس لینے کے ورزش سب سے زیادہ مفید ہے۔
  • بچے، بڑے، نوجوان اور بزرگ سبھی ایک ساتھ یوگا کے ساتھ جڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی یوم یوگا پہلی بار 21 جون سنہ 2015 کو منایا گیا تھا اور تب سے ہر برس اسی دن کو عالمی یوم یوگا منایا جاتا ہے لیکن رواں برس کورونا وائرس وبأ کے باعث اسے ڈیجیٹل طریقے سے منایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.