ETV Bharat / bharat

زندگی کی حقیقت بتانے والے سشانت، خود زندگی کی جنگ ہار گئے

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 9:54 PM IST

معروف بالی وڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلیا ہے، ادکارکی لاش ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے، تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

زندگی کی حقیقت بتانے والے سشانت، خود زندگی کی جنگ ہار گئے
زندگی کی حقیقت بتانے والے سشانت، خود زندگی کی جنگ ہار گئے

ابھی بالی وڈ عرفان خان، رشی کپور اور واجد خان کی موت کے غم سے ابھرا بھی نہیں تھا کہ اچانک بالی وڈ کے ایک اور معروف اداکار کی خود کشی کی خبر نے بالی وڈ کو دوبارہ مایوسی کی چادر میں ڈھانپ دیا۔

'زندگی کی حقیقت بتانے والے سشانت، خود زندگی کی جنگ ہار گئے'

ایم ایس دھونی اور پی کے سمیت کئی شاندار فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والے بالی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔

جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا، اپنے مداحوں کو اتنی کم عمر میں اکیلا چھوڑ سشانت سنگھ راجپوت چل بسے، ان کی جانب سے مبینہ طورپر خودکشی کرنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ 2 دن قبل ہی ان کی سابق مینیجر 28 سالہ ڈیشا سالین نے بھی گھر کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پورنیہ سے تھا، ان کی خود کشی کی اس خبر سے جہاں پوری دنیا مایوسی میں ڈوبی ہے وہیں اہل پٹنہ کو بھی اس معروف اداکار کی خود کشی کی خبر نے مایوسی میں مبتلا کر دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ سشانت سنگھ راجپوت نے سنہ 2013 میں اہنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی پہلی فلم کائی پو چے تھی، تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت عامر خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے سے ملی، جس کے بعد سنہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ایم ایس دھونی میں شاندار اداکاری کرکے انہوں نے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔

اس چوتیس سالہ اداکار کی لاش ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ملی۔انہوں نے اپنے کمرے کو بند کرکے پھندا لگا کر خودکشی کی۔

ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے اداکار کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے کمرے کے دروازے کو توڑ ا اور ان کی لاش کو پھندے سے اتارا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اداکار گزشتہ چند ماہ سے ذہنی دباؤ اور سخت ڈپریشن کا شکار تھے اور ان کی ڈپریشن میں حالیہ ہفتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت پر بالی وڈ شخصیات سمیت دیگر شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت نے اداکاری کی شروعات ڈراموں سے کی تھی، ان کا پہلا ڈراما کس دیش میں ہے میرا دل 2008 میں ریلیز ہوا تھا۔

پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد سشانت سنگھ راجپوت ڈانس ریئلٹی شو ذرا نچ کے دکھا میں بھی ڈانس کرتب دکھاتے دکھائی دیے، اسی طرح انہوں نے ایک اور معروف ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن فور میں بھی شرکت کی۔

سشانت سنگھ راجپوت کو ان کے 12 سالہ کیریئر کے دوران 20 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور انہوں نے 9 ایوارڈز جیتے، انہوں نے بہترین ڈیبیو اداکار، بہترین پاپولر اداکار اور بہترین اداکار کے فلم فیئر، اسکرین ایوارڈ اور زی سائن ایوارڈز جیتے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی فلموں میں کائی پو چے، شدھ دیسی رومانس، پی کے، ڈیٹیکٹو بابو موشائے بندوق باز، ایم ایس دھونی، رابطہ، ویلکم ٹو نیویارک، کیدارناتھ، سون چریا، چھچھورے اور ڈرائیو شامل ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی فلم دل بیچارہ، جسے گزشتہ ماہ مئی میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا وائرس وبا کے باعث ریلیز روک دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.