اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے میں دوٹرکوں کی زد میں آنے سے بائیک سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلی گاؤں باشندہ پرنس(18) اپنے دودوستوں دیاعرف گروناننک(17) اور پنکج کے ساتھ بائیک پر ڈالا بازا کوچنگ کے لئے جارہا تھا۔
کوٹھہ ٹولہ کے نزدیک تیز رفتار منی ٹرک نے بائیک کو ٹکر ماردی۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ تینوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرا رہوگیا۔ پولیس مفرور ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔