ETV Bharat / bharat

'سرحدوں کی سکیورٹی پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں' - پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ سرحد کے معاملہ کو لے کر اختلافات کی بات قبول کرتے ہوئے لوک سبھا میں کہا کہ 'ہماری فوج ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور سرحد کی حفاظت کو لے کر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے'۔

سرحدوں کی سیکورٹی پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں: راج ناتھ

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 2:44 PM IST

سنگھ نے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی جانب سے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھائے جانے پر کہا کہ سرحدی سلامتی کو لے کر فوج چوکس ہے اور پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کو لے کر چین کے ساتھ موقف سے متعلق اختلافات چلے آرہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے ذریعہ سر حد پر گشت کئے جانے کی عام بات ہے۔ جس کے سبب بعض اوقات چینی فوج ہمارے رینج میں آ جاتی ہے اور کبھی کبھی ہم بھی ادھر چلے جاتے ہیں۔ سرحدی سلامتی کو لے کر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔'

سنگھ نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان کبھی کبھی لڑائی کے سے حالات بھی پیدا ہوجاتے ہیں، لیکن سوجھ بوجھ سے دونوں فوجیں لڑائی بڑھنے نہیں دیتی۔ اس معاملہ پر چین کے ساتھ بات چیت کے لئے بہت سے ذرائع ہیں. طویل مدتی ایشوز کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے بھی طریقے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیکورٹی ضرورتوں کے بارے میں آگاہ ہے۔ سرحد پر سڑک، ہوائی رابطہ اور سرنگوں جیسے بنیادی ڈھانچوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ سرحدی سلامتی کو لے کر فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اس سے پہلے چودھری نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت دو دشمن ملکوں سے گھرا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ ہم اس کے خلاف بار بار آواز اٹھاتے رہے ہیں، لیکن پاکستان کو پناہ دینے والے چین کے خلاف ہماری پالیسی بہت نرم ہے۔

اروناچل پردیش (مشرق) سے رکن پارلیمنٹ تاپر گاؤ کی طرف سے گزشتہ دنوں ایوان میں اٹھائے گئے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین ریاست میں 50 سے 60 کلو میٹر تک گھس گیا ہے اور وہاں قبضہ کر چکا ہے، انہوں نے پوچھا کہ پاکستان کے خلاف ہمارا موقف جارحانہ رہتا ہے، لیکن چین کے خلاف ہماری پالیسی نرم پڑ جاتی ہے. کیا ہم چین سے ڈرتے ہیں؟

Intro:Body:

Absence of 'mutually agreed LAC' leads to Chinese incursion: Rajnath tells Lok Sabha

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.