ETV Bharat / bharat

''دفعہ 370 کی تنسیخ، وعدہ تھا، ہم نے نبھایا''

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لیہہ میں ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 منسوخ کرنا انکی حکومت کا وعدہ تھا۔

''دفعہ 370 کی تنسیخ، وعدہ تھا، ہم نے نبھایا''
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 2:34 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:49 PM IST

راج ناتھ نے بتایا کہ، بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے، لیکن اس سےقبل پاکستان کو دہشت گردی کی روک تھام کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ '' میں پاکستان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ، کشمیر کب پاکستان کا تھاکہ اسکے تعلق سے روتے رہتے ہو؟ پاکستان بن گیا تو ہم آپکے وجود کا احترام کرتے ہیں۔

دفعہ 370 کو منسوخ کرنا ہمارا وعدہ تھا اور ہم نے کوئی دھوکہ نہیں دیاہے کونکہ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد ہی کہاتھا کہ ہم 370 کو منسوخ کر کے ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران انہیں بتایا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنا بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

سنگھ نے مزید کہا ، "کوئی بھی ملک موجودہ معاملے پر پاکستان کے ساتھ نہیں ہے‘‘۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیر دفاع کا لداخ کا یہ پہلا دورہ ہے۔راجناتھ کا یہ دورہ لداخ کو مرکزکے زیر انتظام علاقہ بنائے جانے کے بعد ہو رہا ہے۔ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے ایک متنازع اقدام کے تحت جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے اسے دو مرکزی زیر انتظام علاقوں، لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کردیا جبکہ ریاست کو خصوصی درجہ دینے والی آئینی دفعات کو کالعدم قرار دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جبکہ لداخ کے کرگل ضلع میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔ کرگل کے لوگ، لداخ یونین ٹریٹری کے قیام کے خلاف ہیں اور کرگل کو کشمیر وادی کے ساتھ جڑے رہنے کی مانگ کررہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.