اس دوران کیجریوال نے بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ آخر کیوں بی جے پی نے غیر ہندو اقوام کو بھگانے کا منصوبہ بنایا ہے؟ کیا بی جے پی انھیں قتل کرنا چاہتی ہے یا سمندر میں غرق کرنا چاہتی ہے؟
عام آدمی پارٹی کے اس منشور میں دہلی کو مکمل ریاست دلانے کا موضوع چھایا ہو ا ہے۔
اس کے علاوہ تعلیم، صحت، خواتین کی تحفظ ، پولیس میں اصلاح، بدعنوانی سے نجات ،روزگار، زمین اور مکان ، سیلنگ سے تحفظ، صاف صفائی، ماحولیات، نقل وحمل اور جمنا کی صفائی جیسے اہم کو معاملات کو اس منشور میں جگہ دی گئی ہے۔
سیاسی پارٹیوں کے ذریعے اپنے اپنے منشور میں اقلیتوں کی بہبود کے لیے وعدہ کرنے کی روایت عام رہی ہے، لیکن عام آدمی پارٹی نے اس سے ہٹ کر اقلیتوں کے لیے اپنے منشور میں کوئی وعدہ نہیں کیا۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں ہندو کانگریس کو ووٹ نہیں دیں گے، جبکہ مسلمانوں میں کچھ کنفیوژن ہے۔