ETV Bharat / bharat

الکا لامبا کا کانگریس میں شامل ہونے کا امکان

author img

By

Published : Mar 16, 2019, 9:39 AM IST

عام آدمی پارٹی کی رہنما اور رکن اسمبلی الکا لامبا نے کہا ہے کہ اگر کانگریس انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا موقع دیتی ہے تو وہ اس پرغورکریں گی۔

فائل فوٹو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ کچھ ایام میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان دہلی میں اتحاد کی امید ہے، الکا لامبا نے کہا کہ یہ وقت بی جے پی کے خلاف ملک گیر تحریک میں شامل ہونے کا ہے۔

اس لیے کانگریس اگر انہیں موقع دیتی ہے تو وہ اس سے انکار نہیں کریں گی، الکا لامبا نے نہ صرف پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی، بلکہ کانگریس کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں دو دہائی تک کانگریس میں رہی ہوں، کانگریس اچھا کررہی ہے اور یہ وقت بی جے پی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا ہے۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی اور رکن اسمبلی الکا لامبا کے درمیان گذشتہ دو ماہ سے اختلافات جاری ہیں، سنۂ 2018 دسمبر کے آواخر میں دہلی اسمبلی حلقے میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے بھارت رتن اعزاز واپس لیے جانے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی الکا لامبا نے دہلی میں کانگریس کے ایک رہنما کے کہنے پر اس تجویزکو بغیر پارٹی کی رضامندی کے سومناتھ بھارتی کے ذریعے 1984 تشدد معاملہ مقامی قرارداد میں شامل کرایا، جس سے پارٹی کو شرمندگی ہوئی۔

حالانکہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے باضابطہ طور پر الکا لامبا کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا ہے، جبکہ الکا لامبا تبھی سے یہ کہہ رہی ہیں کہ 'میں نے اس تجویز کی مخالفت کی تھی اور ایوان سے باہر چلی گئی تھی'۔

Intro:Body:

danish afroz

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.