ETV Bharat / bharat

'یوپی میں 2022 میں عام آدمی کی حکومت قائم ہوگی'

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 12:49 PM IST

Updated : Jan 3, 2021, 6:17 PM IST

مظفرنگر پہنچے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور کابینی وزیر راجندر پال گوتم نے یوگی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

'عآپ کا دعوی، 2024 میں یو پی میں عام آدمی کی حکومت قائم ہوگی'

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں دہلی حکومت میں کابینی وزیر راجندر پال گوتم مظفر نگر میں منعقد عام آدمی پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اُترپردیش کے عوام کو ذات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کر کے جنگل راج بنا دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'اترپردیش میں 2022 میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے، خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی نے اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے ساتھ آغاز کر دیا ہے، یہاں دہلی حکومت میں کابینی وزیر راجندر پال گوتم نے اس معاملے پر وضاحت بھی دی ہے۔'

راجندر پال کا کہنا ہے کہ 'آج بی جے پی حکومت نے اترپردیش کو جنگل راج بنا دیا ہے، حالت یہ ہے کہ اترپردیش میں نہ تو کوئی خاتون محفوظ ہے اور نہ ہی دلت اور نہ ہی برہمن، حالت یہ ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کسی خاص ذات کے ہی وزیر اعلی بن گئے ہیں۔'

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں سرکاری اسکولوں اور طبی مراکز کی حالت بہت خراب ہے، ریاست کا ماحول خراب کر دیا گیا ہے، یہ کہا جاتا تھا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس لیکن ترقی صرف اڈانی اور امبانی کی ہوئی ہے۔ آج کسان سڑکوں پر ہیں، یہ تحریک کسانوں کی نہیں بلکہ سبھی کی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، جب بھی حکومت کوئی قانون لے کر آتی ہے، تو وہ پہلے سبھی سے اس پر مشورہ لیتی ہے، راجندر پال نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اس جنگل راج کا خاتمہ کریں گے اور معیاری تعلیم، معیاری امن و امان، معیاری صحت کے کا ڈھانچہ جو دہلی میں لیکر آئے ہیں، ہم دہلی جیسی ہی ماڈل کے ساتھ اتر پردیش آئے ہیں، اور ضلع پنچایت سے ہم اس کی شروعات کررہے ہیں، ہمارے کارکن گاؤں گاؤں جا رہے ہیں اور دہلی ماڈل کو لیکر گاؤں کے لوگو سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں دعوے کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اترپردیش میں 2022 میں عام آدمی پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔

راجندر پال نے کورونا ویکسین کو لے کر ملک کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین آنے پر ہم ملک کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، کسی بھی دوا کو ذاتی اور مذہب سے منسلک کر کے نہیں دیکھنا چاہیے۔'

آپ کو بتادیں کہ دہلی حکومت کے کابینی وزیر راجندر پال گوتم عام آدمی پارٹی کے کارکن 'مکالمہ پروگرام' میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے مظفر نگر پہنچے تھے۔

Last Updated : Jan 3, 2021, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.