ETV Bharat / bharat

'کوئی نوجوان ہی کانگریس کا نیا صدر بنے' - پرتاپ سنگھ باجوا

راہل صدارتی عہدے سے استعفے کے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما پرتاپ سنگھ باجوا نے کانگریس کو صلاح پیش کی ہے۔

پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور ریاستی کمیٹی کے رکن پرتاپ سنگھ باجوا
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 7:28 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی کے عہدہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنما پرتاپ سنگھ باجوا نے کہا ہے کہ کانگریس صدر عہدے پر کسی نوجوان کو ہی بٹھایا جانا چاہیے۔

باجوا نے کہا کہ ایسے نوجوان کو کانگریس کانیا صدر بنایا جانا چاہیے جسے ملک کی سبھی ریاستوں کی جغرافیائی، سماجی اور سیاسی صورت حال کی گہری سمجھ ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست کی معلومات بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نئے صدر میں یہ بھی خصوصیات ہونی چاہیے کہ اس میں ملک کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنے اور انہیں پارٹی سے جوڑنے کی صلاحیت ہو۔

پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور ریاستی کمیٹی کے رکن پرتاپ سنگھ باجوا نے کہا کہ کون کانگریس کا نیا صدر ہوگا یہ تو پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کو ہی طے کرنا ہے لیکن ان کی تجویز ہے کہ ملک کی ووٹر آبادی میں 18سے 40 برس کی عمر کے لوگوں کی تعداد 70 فیصد ہے۔

اس لیے انہیں اپنے حق میں کرنے کے لیے نوجوان قیادت کی سخت ضرورت ہے،کوئی نوجوان رہنما ہی اس نوجوان طاقت کو پارٹی سے بخوبی جوڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوجوانوں کو متوجہ کیا ہے اور اس کی پسند نوجوان ہی زیادہ رہے ہیں۔

کانگریس کو اگر بی جے پی سے مقابلہ کرنا ہے اور پانچ برس بعد پارٹی میں تبدیلی لانی ہے تو اس کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موثر قیادت کی ضرورت ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ نوجوان قیادت کے پاس دنیا کی سیاست اور دیگر حالات کی اچھی معلومات ہونا ضروری ہے کیونکہ اس سے ہی نوجوان کانگریس سے جڑیں گے اور پارٹی بی جے پی کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ اب پارٹی صدر نہیں ہیں اس لیے اب کانگریس کو نیا صدر منتخب کرنا چاہیے۔

انہوں نے لوک سبھا میں پارٹی کی ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں 25 مئی کو صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیش کش کی تھی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.