ریاست کر ناٹک دسویں جماعت کےطلبہ کے امتحانات جاری ہیں۔ کورونا پازیٹو رپوٹ آنے کے بعد اسپتال میں شریک ہوکر صحتیاب ہو ئی گلبرگہ شہر کی ایک طالبہ کو آج ایس ایس ایل سی امتحان دینے سے روک دیاگیا۔
محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے کل شام فون کر کے اس طالبہ سے کہا کہ وہ دسویں جماعت کے امتحان نہیں دے سکتی۔ اسے سپلیمنٹری امتحان میں پرچہ لکھنے کا موقع دیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طالبہ کو ہال ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔ علاج کے بعد نیگیٹو رپورٹ آنے کے بعد یہ طالبہ ایک ہفتہ سے ہوم کوارنٹین میں ہے۔