اس سے پہلے پانچ ریلوے گاڑیاں جن میں ڈالٹنگج (جھارکھنڈ)، غازی پور اور بنارس (اتر پردیش)، لکھنؤ، گورکھپور اور اجودھیا کے لئے جالندھر شہر ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو چکی ہیں۔
ایڈیشنل ضلع ڈپٹی کمشنر جسبیر سنگھ اور پولیس ڈپٹی کمشنر بلکار سنگھ کی نگرانی میں پنجاب روڈویز کی جانب سے مہیا کروائی گئی بسوں کے ذریعہ بلے بلے فارم ، خالصہ سینئر سیکنڈری اسکول اور گرونانک دیو یونیورسٹی کالج سے لا کر مہاجر مزدوروں کو ریل گاڑی میں چڑھانے کے بعد ان کی منزل کے لئے روانہ کیا۔ ٹرین میں بٹھانے سے پہلے تمام مسافر کی اسکریننگ کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے خاص طور پر صحت کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا
جسبیر سنگھ نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مزدوروں کو مفت میں ان کے گھر پہنچانے کے لئےریل گاڑی پر ٹکٹ وغیرہ کا 7.06 لاکھ روپے کا خرچ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو مہاجر مزدور پنجاب حکومت کے پورٹل پر رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ان ہی کو ریل گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔