ETV Bharat / bharat

بھارت: 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کورونا مریض صحت یاب - پورے ملک میں گزشتہ

پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ تعداد میں 87472 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 11 دن سے روزانہ 70 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب ہو رہے ہیں۔

A record 87,472 patients from across the country recovered in 24 hours
ملک سے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 87,472 کورونا مریض صحت یاب ہوئے
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 5:29 PM IST

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 87472 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے قومی اوسط کورونا شفایابی شرح بڑھ کر 78.86 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح اب تک کورونا انفیکشن کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 4112551 ہوگئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے نجات پانے والے افراد میں 90فیصد شخص ملک کی 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام ریاستوں کے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں 2.23 فیصد مہاراشٹر کے، 1.22 فیصد آندھرا پردیش کے، 8.3 کرناٹک کے، 6.3 تمل ناڈو کے، چھ فیصد چھتیس گڑھ کے اور 5.4 فیصد اترپردیش کے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 17 ستمبر کو کورونا انفیکشن سے نجات پانے والوں میں مہاراشٹر کے 19522، آندھراپردیش کے 10712، کرناٹک کے 5524، تمل ناڈو کے 5226، اترپردیش کے 4715، اڈیشہ کے 3607، دہلی کے 3587، مغربی بنگال کے 2948، مدھیہ پردیش کے 2863، ہریانہ کے 2753، کیرلہ کے 2737، پنجاب کے 2248 اور آسام کے 2246 شخص شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 96424 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکارہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5214677 ہوگئی ہے حالانکہ 17 ستمبر کو 87472 متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے اور 1174 مریضوں کی موت سے انفیکشن کے سرگرم معاملات میں 7778 کا اضافہ ہوا ہے۔پورے ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 1017754 فعال معاملات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.