ETV Bharat / bharat

یوم آزادی کی تقریب پر ایک نظر

یوم آزادی کے جشن کا آغاز چھ بجکر 20 منٹ پر اسکول کے بچوں کی طرف سے پیش کئےگئے حب الوطنی کے گیتوں کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر موجود شخصیات اور لوگوں نے تالیاں بجا کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

author img

By

Published : Aug 15, 2019, 2:40 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:33 AM IST

یوم آزادی کی تقریب پر ایک نظر
  • روایتی پوشاک سفید کرتا-پاجامہ، آسامی گمچھا اور جودھ پوری پگڑی پہنے مودی کا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، دفاع کے ریاستی وزیر شريپد نائیک اور دفاعی سکریٹری سنجے مترا نے خیر مقدم کیا۔
  • سکریٹری دفاع نے دہلی کے علاقہ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل است مستری کا تعارف وزیراعظم سے کروایا اور اس کے بعد مستری وزیر اعظم کو سلامی اسٹیج کی جانب لے کر گئے، جہاں بین فوج اور پولیس گارڈ کے جوانوں نے انہیں سلامی دی۔
  • فضائیہ کے ونگ کمانڈر انوج بھاردواج کی قیادت میں منعقد گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل کی جانب بڑھے، جہاں پر وزیر دفاع، دفاع کے وزیرمملکت، آرمی چیف جنرل بپن راوت، ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا اور اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل كرم بير سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔
  • مودی نے اپنے خطاب میں جیسے ہی ’میرے پیارے دیس واسیو‘ کہا، وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بچا کر ان کا استقبال کیا۔ مودی کے خطاب کے دوران کئی بار ایسے موقع پر آئے جب وہاں موجود لوگوں نے گرمجوشی سے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
  • وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے دوران جب جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور تین طلاق کو ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے کا ذکر کیا، تو لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
  • مودی نے اپنے خطاب کے دوران جب تینوں فوجوں کو ایک کمان میں لانے کے لئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری کے فیصلے کا اعلان کیا، تو وہاں موجود وزارت دفاع کے حکام نے تالیاں بجا کر ان کے فیصلہ کا خیر مقدم اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔
  • تقریب سے پہلے صبح یہاں زوردار بارش ہوئی۔وزیر اعظم کے خطاب کے دوران بھی ہلکی بوچھاریں پڑیں۔
  • مودی کا خطاب ختم ہونے کے بعد امن، خوشحالی اور حوصلہ کی علامت ترنگا کے ساتھ جب غباروں کو آسمان میں چھوڑاگیا، تو وہاں موجود بچوں نے زور زور سے چلانا شروع کر دیا اور لوگوں نے تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔
  • مودی سے ملاقات کے دوران بچوں میں غضب کا جوش دیکھنے کو ملا. اس دوران بہت سے بچوں نے وزیر اعظم سے ہاتھ ملایا، تو بہت سے بچوں نے ان کا پاؤں چھو کر آشیروادلیا۔
  • تقریب میں اس بار اسکول کے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد کافی زیادہ تھی، جو وزیر اعظم سے مل کر بہت خوش تھیں، لیکن جن لڑکیوں کی ملاقات مودی سے نہیں ہو پائی وہ کچھ مایوس نظر آئیں۔
  • یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئےتھے۔ چپے چپے پر تعینات دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے جوان لوگوں کی ہر سرگرمیوں پر نظر رکھ رہے تھے۔ ساتھ ہی لوگوں کو کسی طرح کی دقت نہ ہو، سیکورٹی فورسز کے جوان اس کا دھیان رکھ رہے تھے۔
  • پروگرام کے دوران لوگوں کی طبیعت بگڑنے پر انہیں طبی سہولت مہیا کرانے کے لئے وہاں پر ڈاکٹروں اور طبی محکمہ کے عملے کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 2:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.