ETV Bharat / bharat

یوم آزادی کے موقع پر 926 پولس اہلکاروں کو تمغے سے نوازا گیا - اترپردیش پولیس

یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں کے لیے میڈل کا اعلان آج وزارت داخلہ نے کیا تھا۔

یوم آزادی کے موقع پر 926 پولس اہلکاروں کو تمغے سے نوازا گیا

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 3:43 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کو سب سے زیادہ 81 بہادری کےتمغے ملے ہیں، جبکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کو 55 اور اترپردیش پولیس کو 23، دہلی پولیس کو 16 اور مہاراشٹر پولیس 14 میڈلز ملے ہيں۔ جھارکھنڈ پولیس 12 تمغے، آسام پولیس کو پانچ، چھتیس گڑھ اور اروناچل پردیش کی پولیس کو تین، تلنگانہ کو دو اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کو بہادری کا ایک تمغہ ملا ہے۔

امتیازی خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے تمغے پانے والوں میں انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے 8، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور اترپردیش پولیس کے چھ اہلکار، بارڈر سکیورٹی فورس اور مہاراشٹر پولیس کے پانچ اہلکار، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور مدھیہ پردیش پولیس کے چار اور انڈو تبت پولیس فورس اور دہلی پولس کے تین پولیس اہلکارشامل ہيں۔

گراں قدر خدمات کے لئے پولیس میڈل حاصل کرنے والوں میں اترپردیش پولیس کے 73 اہلکار، سی آر پی ایف کے 59 اہلکار، بی ایس ایف کے 46 اہلکار، انٹیلی جنس بیورو کے 28 اہلکار، تامل ناڈو پولیس کے 21 اہلکار، مغربی بنگال کے 20 اہلکار، کرناٹک کے 18 اور دہلی پولیس کے 16 اہلکار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

توہین عدالت معاملہ : پرشانت بھوشن قصوروار قرار

بہادری کے لیے دیےگئے 215 میں سے 123 میڈل جموں و کشمیر میں بہادری کے لئے دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 29 پولیس اہلکاروں کو نکسلزم سے متاثرہ علاقوں میں 29 اور شمال مشرقی خطے میں بہادری کے لئے 8 تمغے دیئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.