ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 9 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 64 ہزار 18 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے مجموعی تعداد آٹھ کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 698 ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق 18 سے 24 ستمبر کے درمیان ہفتہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 6 لاکھ 14 ہزار265 رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اسی عرصہ میں جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 908 تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: ایک دن میں کورونا کے 73ہزار سے زائد نئے کیسز
اعداد و شمار کے مطابق 25 ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان وائرس کے 580066 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی عرصہ کے دوران 5 لاکھ 98 ہزار 214 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے۔
2 اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان وائرس کے 5 لاکھ 23 ہزار 71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 503 تھی۔
گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 17 لاکھ 17ہزار 407 نئے مریض آئے تو شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 2 ہزار 625 تھی۔