لاک ڈاؤن کے دوران دو ماہ کے بعد شروع ہونے والی ہوائی خدمات کے پہلے ہی دن ملک کے متعدد حصوں کی پروازیں منسوخ کردی گئیں، آپ کو بتا دیں کہ دہلی سے پورٹ بلیئر، کولکاتا، حیدرآباد ممبئی اور اندور کے لیے جانے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ایئر پورٹ انتظامیہ نے تین تین پروازیں کو ایک میں ضم کر نے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ہی پرواز میں تین پروازوں کے مسافروں کو روانہ کیا جائے گا، تاہم مختلف مقامات سے دہلی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں کے چہروں پر مایوسی پائی جارہی ہے۔
ایئر پورٹ پرموجود ایک سمراٹ نامی مسافر نے بتایا کہ ان کی پرواز ممبئی کے لیے ساڑھے 12 بجے ہونی تھی لیکن یہاں پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے،جس کے بعد انہیں ساڑھے 6 بجے دوسری فلاٹ سے ممبئی روانہ کیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایئر پورٹ عملے کے ذریعے مسافروں کی مکمل مدد کی جارہی ہے، ہر قسم کی معلومات ان کو مہیا کی جارہی ہیں، ایئر پورٹ کی جانب سے مسافروں کو سیلف میڈیکل ڈکلیئریشن فارم بھی دیا جا رہا ہے، تاکہ وہ لوگ اپنی تمام معلومات اس فارم میں پُر کرکے ایئر پورٹ اتھارٹی کو دے سکیں۔
ہم آپ کو بتادیں کہ کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، بہار، پنجاب، آسام، آندھراپردیش، اترپردیش، گوا اور جموں و کشمیر ان چند ریاستوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے مسافروں الگ الگ آئیسلوشن کے قواعد طے کیے ہیں، جبکہ کچھ ریاستوں نے مسافروں کو لازمی قرنطین مراکز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بہت سی دوسری ریاستوں نے انہیں گھر اور قرنطین مراکز میں رکھنے کی بات کہی ہے۔