اتراکھنڈ کے کاشی پور میں شہری آبادی میں ایک اژدہا سانپ کے نکلنے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی اور سانپ کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
ضلع اودھم سنگھ نگر کے کاش پور میں واقع پرکاش ریزیڈنسی میں مقامی لوگوں نے نالے کے کنارے جھاڑیوں میں ایک اژدہا دیکھا، جسے دیکھ کر لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔
محکمہ جنگلات کی ٹیم نے رام نگر سے سانپ پکڑنے کے ماہر تسلیم احمد کو بلایا۔ سخت محنت کے بعد اژدہا سانپ پر قابو پایا جا سکا۔
تسلیم احمد نے بتایا کہ یہ ایک مادہ سانپ ہے جس کی عمر 20 برس ہے اور اس کی لمبائی 17 فٹ ہے اور وزن 80 کلو ہے۔