پولیس ذرائع نے بتایاکہ لگ بھگ چھ کی تعداد میں پہنچے بدمعاشوں نے اسلحہ کی طاقت پر مائیکر و فائننس کمپنی کے دفتر میں گھس آئے اور مخالفت کرنے پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
جس کے بعد وہاں روپے جمع کرنے آئے لوگوں اور کمپنی کے ملازم کو یرغمال بنالیا۔
اس کے بعد کیش کاﺅنٹر سے آٹھ لاکھ 82 ہزار روپے لوٹ کر بدمعاش فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں ملازم کے بیان پر متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
وہیں موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے سبھی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری شروع کر دی گئی ہے۔