ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا سے 75 افراد ہلاک - کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 490 افراد مہاراشٹر میں ہیں

ملک میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) سے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس کی زد میں آنے سے اب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

75 people dead in india due to corona
بھارت میں کورونا سے75 افراد ہلاک
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 11:18 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) سے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس کی زد میں آکراب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہفتے کی رات وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3072 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 57 غیر ملکی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے پورے ملک میں اب تک 75 افراد کی موت ہوگئی ہے حالانکہ 213 افراد صحتمند ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 490 افراد مہاراشٹر میں ہیں، یہاں 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹر کے بعد قومی دار الحکومت نئی دہلی میں ہیں جہاں 445 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.