کابینی میٹنگ کے بعد کئی وزراء نے پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو کابینی فیصلے سے واقف کرایا۔
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ 'کابینہ نے 75 نئے میڈیکل کالجز کھولنے کی منظوری دے دی، جس میں 24 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
پرکاش جاوڈیکر کے مطابق اس فیصلے سے پندرہ ہزار سات سو نئی میڈیکل سیٹوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ 'ان میڈیکل کالجز کا قیام وہاں کیا جائے گا، جن اضلاع میں میڈیکل کالجز نہیں ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'گذشتہ پانچ برسوں میں ایم بی بی ایس اور پی جی کو ملا کر 45 ہزار سیٹوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ پانچ برسوں میں 82 کالجز کو منظور ملی ہے اور پھر مزید 75 کالجز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ 'حکومت کے اس فیصلے سے دیہی علاقوں میں ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔'